4 فروری 2012 - 20:30

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں روس اور چين نے عربی اور مغربی ممالک کی شام مخالف قرارداد کو ویٹو کردیا ہے شام مخالف قرارداد کے خلاف روس اور چین نے ویٹو کا حق استعمال کرکے اسے ناکام بنادیا ہے ۔ روس اور چین نے شام مخالف قرارداد کو ویٹو کردیا ۔

ابنا:  العربیہ کے مطابق  پاکستان اور ہندوستان نے امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ اس  سے قبل العربیہ اور الجزيرہ اور دیگر امریکہ نواز ذرائع ابلاغ شام کے بارے میں خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہے تھے تاکہ سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر اثر انداز ہوسکیں لیکن مغربی اور عربی ذرائع ابلاغ ‏ کو بھی اپنی کوشش میں سخت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس وقت شام مخالف خیمہ میں سخت کہرام برپا ہے  شام مخالف عربی اور مغربی ممالک کو سخت شرمندگی اور پشیمانی کا سامنا ہے۔ کیونکہ شام کے خلاف ان کی تمام  کوششوں کو روس اور چين نے ویٹو کردیاہے، عرب ممالک چاہتے تھے کہ شام کے صدر اپنے اختیارات اپنے نائب کو منتقل کردیں جس روس اور چین نے ویٹو کردیا ہے۔........ /169